مختصر دورانیے کیلئے سرفراز کو کپتان ضرور ہونا چاہیے :وقار یونس

05:25 PM, 20 Sep, 2019

لاہور :پاکستان باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سری لنکن ٹیم کے آنے سے کرکٹ میدان آباد ہونگے ،اس کے بعد امکان ہے مزید انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان کا رُخ کرینگی ۔

ٹریننگ کیمپ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا پاکستان کرکٹ ٹیم میں کئی چیزیں نئی ہیں ، سرفراز کو مختصر دورانیے کیلئے تو کپتان ضرور ہونا چاہیے ،ہمارا مقصد ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنا نا ہے ،بولرز پر محنت کی جا رہی ہے ،دو سے تین کھلاڑی بہت اچھے ہیں ،پاکستان ٹیم کا مستقبل اچھا ہو گا ۔

انہوں نے کہا ہیڈ کوچ کے مائنڈ سیٹ کے مطابق چلنا پڑتا ہے اورمیری کیمسٹری مصباح الحق کیساتھ بہت ملتی ہے ،اظہر محمود سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا انہیں جتنا کریڈٹ دیا جائے کم ہے ،عہدے معنی نہیں رکھتے ،پاکستان کیلئے کام کرنا چاہئے ،وقار نے کہا میری کوشش ہے کہ مصباح الحق کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کریں ۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کرکٹ سے دور رکھنے کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کیا،عثمان شنواری نے جو کچھ بھی کہا وہ ان کی اپنی ذاتی رائے ہے ،محمد عامر ،وہاب ریا ض کا ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی لینے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے ،مسقبل میں جو بھی اچھا کھیل پیش کرے گا ٹیم کا حصہ ہو گا ،کوشش کرونگا پاکستان کی باﺅلنگ لائن بہتر پرفارم کرے اور اوپر جائے ۔

کپتان سے متعلق وقار یونس نے کہا کہ مختصر دورانیے کیلئے تو سرفراز کو ضرور ہونا چاہئے ،سب کو عہدے کیلئے نہیں پاکستان کیلئے کام کرنا چاہیے ،ٹریننگ کیمپ کے دوران باﺅلرز محنت کر رہے ہیں ،ہمارا مقصد ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنا نا ہے ۔

مزیدخبریں