جمیکا :ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا کے دارالحکومت میں اچانک آسمانی بجلی گرنے سے فٹ بال کے دوکھلاڑی شدید زخمی ہو گئے ،ان منا ظر کو کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق دو کالج کی ٹیموں کے فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہر طرف افرا تفری پھیل گئی ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک بجلی چمکی جس کے بعد 2 کھلاڑی اپنا سر پکڑ کر زمین پر گرگئے جس کے فوری بعد میچ روک دیا گیا۔
Four schoolboy footballers have been struck by lightning during a Manning Cup match between Jamaica College and Wolmer's School for Boys at the Stadium East Field in St Andrew. The boys, two from each school, were not seriously injured. The match has been called off. Details soon pic.twitter.com/DU9GrpsJlr
— Jamaica Gleaner (@JamaicaGleaner) September 16, 2019
آسمانی بجلی گرنے کے فوراََ بعد دونوں کھلاڑیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،فی الوقت دونوں کھلاڑیوں کو سینے میں شدید تکلیف ہے جن کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق مزید تین کھلاڑی بھی آسمانی بجلی گرنے سے متاثر ہو ئے تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد گراﺅنڈ میں ہی دے گی گئی تھی ۔