شوبز کو چھوڑ دینے پر خوش ہوں، شائستہ لودھی

11:52 AM, 20 Sep, 2019


اسلام آباد :معروف ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے کہا کہ شوبز ان کی زندگی کو بہت متاثر کررہا تھا جسے انہوں نے خیر آباد کہہ دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کو مارننگ شو کرنے پر آج بھی افسوس ہوتا ہے کیونکہ اس کی شوبز کی چکا چوند کی وجہ سے وہ اور ان کے بچے کافی متاثر ہورہے تھے اور ان کو اس بات کی بھی خوشی ہے کہ انہوں نے اس کو جلد چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ مارننگ شوز کے فارمٹ کو تبدیل کیا جائے اور اس میں تھوڑا سنجیدو مواد دکھایا جائے۔

مزیدخبریں