شوبز کی چکاچوند سے دور بھاگتا ہوں، عاطف اسلم

شوبز کی چکاچوند سے دور بھاگتا ہوں، عاطف اسلم

اسلام آباد:گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ وہ شوبز کی چکاچوند سے دور بھاگتے ہیں۔  عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ان کو اکیلے رہنا پسند ہے اور شوبز کی چکا چوند کا حصہ بننا پسند نہیں کرتے ہیں ۔

اپنی آواز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اکثر نامور فنکاروں کے کہا کہ میری آواز سے کوئی اکتاتا نہیں ہے اس میں کوئی اپنا پن محسوس ہوتا ہے ، پہلی دفعہ خالی گھر میں گایا تو مجھے احساس ہوا کہ میں گا سکتا ہوں اور جب میں موسیقی کو سننا شروع کیا تو پہلی دفعہ پٹھانے خان صاحب کو سنا تھا۔

شادی کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ انہوں نے اپنی بیوی سارہ کو ایک شادی کی تقریب میں دیکھا تھا اور سات سال تک وہ ایک دوسرے سے بات کرتے رہے اور جب میں کمانے کے قابل ہوگیا تو میں نے ان سے شادی کرلی۔ یاد رہے  کہ عاطف اسلم کوک سٹوڈیو سیزن 7میں پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ موسیقی بھی ترتیب دیں گے۔