مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر مودی امریکی عدالت میں طلب

09:41 AM, 20 Sep, 2019

نیو یارک: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر افراد کو طلب کر لیا۔مودی کو امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے طلب کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

عدالت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ کو بھی طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ نریندر مودی کو 2014 میں بھی بطور بھارتی وزیراعظم پہلے امریکی دورے پر نیویارک کی عدالت نے گجرات فسادات میں طلب کیا تھا۔

بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کر دیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہو گا۔

بھارت نے یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرا لیے تھے۔

مزیدخبریں