سعودی عرب سی پیک میں شامل ، منصوبوں پر بڑی سرمایہ کاری کرے گا ،وزیراطلاعات فوادچودھری

05:24 PM, 20 Sep, 2018

اسلام آباد:سعودی عرب نے سی پیک منصوبوں میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی،سعودی عرب سی پیک میں تیسرا پارٹنر ہو گا-


تفصیلات کے مطابق  وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں روضہ رسول ﷺکی زیارت کی سعادت ملی جبکہ تہجد کے وقت خانہ کعبہ کی زیارت نصیب ہوئی اوروزیراعظم اوران کے وفد کے نصیب میں یہ سعادت لکھی تھی ۔

انہوں نے کہا   کہ سعودی عوام نے بھی وزیراعظم عمران خان کااستقبال کیا جبکہ جدہ شہر کوپاکستانی پرچموں سے سجایاگیا اور خادم الحرمین شریفین،ولی عہدمحمدبن سلمان سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں-

سعودی عرب نےیقین دلایا سعودی عرب پاکستان کےساتھ کھڑاہے،وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی پاکستان سعودی عرب کےساتھ ہے اور سعودی عرب کو سی پیک کا پارٹنر بننے کی دعوت دی گئی تھی جو انہیں قبول کر لی اس طرح سعودی عرب سی پیک میں تیسرا پارٹنر ہو گا اور سی پیک منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں ا ن کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں سعودی عرب سے ڈیل ہوگئی ہے انہیں کچھ پتہ ہی نہیں ،نہ تو ڈیل ہو گی اور نہ ہی ڈھیل ہو گی ، میاں صاحب کا جیل میں آنا جانا لگا رہے گا ،سزا معطل ہو ئی ہے باعزت بری نہیں ہوئے ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ حسن نواز ،حسین نواز ااور اسحاق ڈار کو باہر رہنے نہیں دیا جائے گا جبکہ سب  کوآخراڈیالہ ہی جانا ہے  ،شریف خاندان سے پاکستان تحریک انصاف یا عمران خان کی ذاتی لڑائی نہیں ہے ملک میں عدالتیں آزاد ہیں۔

مزیدخبریں