نوازشریف رہائی: جاتی امرا میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا

04:21 PM, 20 Sep, 2018

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور سیاسی وسماجی شخصیات کی جاتی امرا آمد کا سلسلہ جاری ہے-

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے سزاوں کی معطلی کے  نتیجے میں رہائی کے بعد مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنماوں اور سیاسی وسماجی شخصیات کی جاتی امرا آمد کا سلسلہ جاری ہے، سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ کے سنئیر رہنما عبد القادر بلوچ بھی جاتی امرا پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے قائد سیاسی قید سے رہا ہو کر آئے ہیں یہ ہمارے لیے یادگار دن ہے۔

مزیدخبریں