نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پرآگئیں۔
بھارتی وزیراعظم ہاﺅس کے اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے مارچ 2018 تک ظاہر کئے گئے اثاثوں کی مالیت دو کروڑ سے زائد ہے۔ان کے پاس 48 ہزار 944 روپے نقدی ہے، جبکہ سٹیٹ بینک آف انڈیا گاندھی نگر میں 11 لاکھ سے زائد رقم بینک بیلینس کی صور ت میں جمع ہے۔
گاندھی نگر میں ہی 3 ہزار 500 اسکوئر فٹ پر تعمیر ایک گھر بھی بھارتی وزیراعظم کی ملکیت ہے، جس کی مالیت اس وقت ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، جبکہ ان کے نام پر کوئی گاڑی رجسٹرڈ نہیں ہے۔