پولیس کی کارروائی،شراب سے بھرے کنٹینر کو قبضہ میں لے لیا،ڈرائیور گرفتار

10:31 AM, 20 Sep, 2018

لاہور: شا ہد رہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سے بھرے کنٹینر کو قبضہ میں لے کر ٹرک ڈارئیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنٹینر میں 28 ہزار لیٹر الکوحل موجود ہے اتنی مقدار میں شراب کی 2 لاکھ 12 ہزار بوتلیں بھر جا سکتی ہیں پولیس کے مطابق وہ شا ہد رہ کے علا قہ سگیاں پل ناکہ پر موجود تھا کہ اسے خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ شراب سے بھرا کنٹینر لاہور میں سپلائی کےلئے لایا جا رہا ہے۔

کنٹینر کو ناکہ پر روک کر چیک کیا گیا تو اس میں 28 ہزار لیٹر الکوحل برآمد ہوئی کنٹینر کے ڈرائیور محمد اکبر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 2/77/18 درج کر کے کنٹینر کو قبضہ میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں