انجلیو میتھیوز انجری کا شکار، پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

11:59 PM, 20 Sep, 2017

 لاہور: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا اور سابق کپتان اینجلو میتھیوز انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رواں ماہ 28 ستمبر سے دبئی میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

سری لنکا کے کامیاب آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز پریکٹس سیشن کے دوران پنڈلی کے پٹھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔انجیلیو میتھیوز کی انجری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ گریڈ ون کیٹیگری کی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے۔

سری لنکا کو ایسے وقت میں بڑا جھٹکا لگا ہے کہ جب حال ہی میں آئلینڈر کو بھارت کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں سری لنکا کو بنگلادیش کے ہاتھوں بھی ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی۔

مزیدخبریں