کردار کی ڈیمانڈ، ایما سٹون نے وزن بڑھا لیا

10:49 PM, 20 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکارہ ایما سٹون نے بائیوگرافی فلم ”بیٹل آف سیکسز“ کےلئے 15پاو نڈ  وزن بڑھا لیا۔

فلم میں وہ سابق امریکی ٹینس سٹار بیلی جین کنگ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ چیمپیئن بیلی جین کنگ نے 1959ءمیں ٹینس کھیلنا شروع کی اور 1983ءمیں ٹینس سے ریٹائرمنٹ لی، انہیں صنفی مساوات اور خصوصی طور پر خواتین کے حقوق کی علمبردار کے طور پر جانا جاتا ہے۔

بیلی نے 1973ءمیں 29 برس کی عمر میں 55 سالہ ٹینس کھلاڑی بوبی رگس کے خلاف ”بیٹل آف سیکسز“ نامی ٹینس میچ کھیلا تھا، جس میں انہوں نے شاندار فتح حاصل کی۔

اس میچ کو صنفی تفریق کے خاتمے، سماجی انصاف اور مساوات کے لیے منعقد کیا گیا تھا، اب اسی میچ اور بیلی جین کنگ کی جدوجہد پر فلم بنائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں