لاہور: معروف کمپنی موٹرولا نے اپنے سمارٹ فون موٹو ای 4 اور ای 4 پلس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کر دیے۔ کمپنی کے مطابق یہ سمارٹ فونز ایسے افراد کے لیے ہیں جو ایک محدود بجٹ کے اندر رہ کر مناسب فیچرز والی ڈیوائس کو خریدنا چاہتے ہیں یا ایسی ڈیوائس چاہتے ہیں جس پر خرچے کی زیادہ فکر نہ ہو۔
تفصیلات کے مطابق موٹرولا ای 4 کی اسکرین 5 انچ کی ہے جس میں 1280 x 720 پکسل ڈسپلے ہے جبکہ اس کی ایک خاص بات کم قیمت میں اینڈرائیڈ نوگیٹ 7.1 آپریٹنگ سسٹم کی موجودگی ہے۔اس کا بیک کیمرہ آٹھ میگا پکسل جبکہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔اسی طرح کواڈ کور پراسیسر، سولہ جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے، دو جی بی ریم، 2800 ایم اے ایچ بیٹری، فنگر پرنٹ سنسر، مائیکرو یو ایس بی، ڈوئل سم وغیرہ جیسے فیچرز بھی دیئے گئے ہیں۔
جبکہ موٹو ای 4پلس میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ بغیر چارج کے بھی لگ بھگ دو دن چل سکتی ہے۔اس فون میں بیک پر 13 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں ای ای دی فلیش اور ایچ ڈی آر وغیرہ موجود ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ پانچ میگا پکسل کا ہے۔موٹو ای فور کی قیمت 14 ہزار 999 روپے جبکہ ای فور پلس کی 19 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔
پاکستان میں موٹرولا ”موٹو ای 4 اور ای 4 پلس “ کی فروخت شروع
10:36 PM, 20 Sep, 2017