سلمان سے جھگڑے کے بعد میری ذاتی زندگی برباد ہوئی ، ویوک ابروئے

09:42 PM, 20 Sep, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے سلمان خان سے جھگڑا کا پنڈورا باکس گئی سال گزر جانے کے بعد دوبارہ کھول دیا۔

بھارٹی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ویویک نے کہا کہ سلمان سے لڑائی کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کسی نے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مجھ پر فتویٰ جاری کیا ہو کیوں کہ ہٹ فلموں کے باوجود کوئی بھی پروڈیوسر کام دینے کے لیے تیار نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اس جھگڑے کے بعد میری ذاتی زندگی برباد ہوئی جس کی وجہ سے کسی بھی چیز پر توجہ مرکوز نہیں کرسکتا تھا جب کہ 2007 میں فلم ”شوٹ آو¿ٹ آف لکھنڈ والا“ میں کامیاب اور بہترین اداکاری کے باوجود گھر میں تھا۔ویویک اوبرائے کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کے بعد ہر ایوارڈ فنکشن میں میرا مذاق اڑایا جاتا تھا اور یہاں تک کہ ایک ایوارڈ شو سے خط ملا جس میں مجھے فلم ”کمپنی“ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دینے کی اطلاع دی گئی لیکن تھوڑی دیر میں مجھے پیغام ملا کہ ایوارڈ شو میں ہی شرکت نہ کروں اور وہ ایوارڈ کسی اور اداکار کو دیا گیا۔
واضح رہے کہ سال 2003 میں ویویک اوبرائے کی وجہ سے سلمان خان اور ایشوریا رائے کے معاشقے دراڑ آگئی تھی جس کے بعد ویویک نے سلمان پر ایشوریا رائے کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا تھالیکن بعد میں ایشوریا نے ویویک کو بھی غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے ابھیشیک بچن سے شادی کرلی تھی۔

مزیدخبریں