لاہور : مسلم لیگ (ق) کے رہنما راجہ بشارت کی اہلیہ سیمل راجہ نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور ملکی اداروں کا احترام ہر پاکستانی کی زمہ داری ہے، عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور وہ بہت جلد اپنے شوہر کو بلیک میلروں کے قبضے سے واگزار کروا لیں گی
لاہور میں عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیمل راجہ نے کہا کہ بشارت راجہ اداروں پر اثر انداز ہو کر بہروز کمال کے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پری گل آغا جھوٹی پہچان اور جھوٹے عہدوں کی طرح جھوٹی بیوی بنی ہوئی ہے اداروں پر اثر انداز ہو کر اپنے جھوٹ اور غیر قانونی اقدامات پر پردہ ڈالتی رہی مگر اب پری گل آغا اور اس کے گارڈ فادر بہروز کمال کی بلیک میلنگ بے نقاب ہو چکی ۔آج خود کو سابقہ سینٹر ماننے والی بہت جلد بشارت راجہ کی مطلقہ ہونے کی حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مطلقہ پری گل آغا نے میرے شوہر کو بلیک میل کر کے ان کی آدھی جائیداد شیخ زائد میں مقیم کنبے کے نام کروائی۔