دوبارہ آئٹم سانگ کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی، صدف کنول

08:13 PM, 20 Sep, 2017

کراچی: مایہ ناز پاکستانی ماڈل صدف کنول کا کہنا ہے کہ زندگی میں تجربات نہیں کیے تو پھر کیا جیا، ماڈلنگ ہمیشہ میری پہلی ترجیح اور پسند رہے گی۔
نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدف کنول کا کہنا تھا کہ میرے آئٹم سانگ کو لے کر سوشل میڈیا پر کئی چرچے ہوئے لیکن مجھے ان سے کوئی مطلب نہیں، اگر دوبارہ آئٹم سانگ آفر ہوا تو ایک بار پھر کرونگی کیونکہ ڈانس بھی ایک فن ہے اور لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ فلم ”بالو ماہی“ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، مجھے عام روٹین سے ہٹ کر کام کرنے کا موقع ملا جوکہ کافی پ±رلطف رہا، اس فلم کے بعد مجھے ہدایت کار نبیل قریشی نے فلم میں آئٹم سانگ کی پیش کش کی جس کی میں نے حامی بھرلی کیونکہ مجھے اس میں کوئی حرج محسوس نہیں ہوا۔

مزیدخبریں