160اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے شوکاز نوٹس کا پہلا جواب دستخط کے بغیر تھا۔
ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ اب پروسیجرل نقص دور کر کے بیان حلفی کے ساتھ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا دیا جائے گا عمران خان کے خلاف کسی عدالت میں نااہلیت کا کوئی مقدمہ زیر سماعت نہیں۔ عدالتی حکم پر فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو دستاویزات فراہم کر دی گئی ہے قانونی طور پر الیکشن کمیشن صرف وہ فنڈ ضبط کرنے کا حکم دے سکتا ہے جس کی وضاحت نہ کی جا سکے حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے
ڈاکٹر بابر اعوان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی کوشش اور خواہش ہے کہ الیکشن شفاف ہوں عمران خان اور طاہر القادری نے کسی کو تھپڑ یا مکا نہیں مارا اور دہشت گردی کا مقدمہ بن گیاجھوٹے مقدمات اور فرضی شہادتوں کا دور اب گزر گیاعدالتی سمن جاری ہونے پر کچھ لوگ باہر بھاگ رہے ہیں ۔