برطانیہ اورسعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کا معا ہدہ

07:16 PM, 20 Sep, 2017

لندن:سعودی ولی عہداور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے جدہ میں ملاقات کے دوران فوجی اور سکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

دونوں وزرائے دفاع نے ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور بالخصوص دفاع کے شعبے میں مشترکہ رابطے کے میکانزم پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انھوں نے مشرقِ وسطیٰ کے خطے کی تازہ صورت حال پر بھی بات چیت کی ہے۔
ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد العایش ، شاہی دیوان کے مشیر اور وزیر دفاع کے دفتر کے نگران فہد العیسیٰ ،ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفیٹننٹ جنرل فیاض الروحیلی اور وزارت دفاع کے دوسرے عہدے دار اور اعلیٰ فوجی افسر شریک تھے۔

مزیدخبریں