عمران خان کے پی جائیں اور گریبان میں جھانکیں: رحمان ملک

06:54 PM, 20 Sep, 2017

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ عمران خان آنے والے وقت سے گھبرا کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، آصف علی زرداری نے ہر مقدمے کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے۔


ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عمران خان کو الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، خان صاحب کو خیبرپختونخواہ میں اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینا چاہئے ناکہ دوسروں پر جھوٹے بہتان لگانے کا۔انہیں کے پی میں جا کروہاں مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ہر مقدمہ کا بہادری سے مقابلہ کرکے عدالتوں سے سرخرو ہو ئے، عمران خان اگر آئین کا احترام کرتے ہیں تو عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے، رحمان ملک نے کہا کہ این اے120میں شکست پر پارٹی قیادت غور کر رہی ہے، آئندہ انتخابات میں پنجاب میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

مزیدخبریں