اوور بلنگ کی وجہ کمپیوٹر کی غلطی ہے : عابد شیر علی

06:44 PM, 20 Sep, 2017

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے اوور بلنگ کو کمپیوٹر کی غلطی قرار دیدیا، لائن لاسز اوور بلنگ سے پورے نہیں کئے جاتے اس کا طریقہ کا رمختلف ہوتا ہے، ملک میں نومبر تک موبائل میٹر ریڈنگ سسٹم100فیصد کام شروع کر دیگا۔


آج قومی اسمبلی میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ابھی93فیصد موبائل میٹر ریڈنگ سسٹم موجود ہے جس کو اپ گریڈ کرکے 100فیصد کر دیا جائیگا، اووربلنگ کی بڑی وجہ کمپیوٹر کی غلطی ہے لائن لاسز اووربلنگ میں نہیں ڈالے جاتے ان تمام مسائل پر جلد قابو پایا جائیگا اوور بلنگ کے مسائل کو سنجیدہ ہوکر دیکھ رہے ہیں کہ آئندہ کوئی ایسا مسئلہ نہ ہو۔

مزیدخبریں