لندن : برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے روہنگیا مسلمانو ں کے خلاف مظالم پر اکشن لیتے ہوئے میانمار فوج کے تعلیمی تربیتی کورسز کو معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے احکامات کے بعد برطانیہ نے میانمار کی فوجی تربیت معطل کردی ہے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانیہ کو گہری تشویش ہے اور فوجی تربیتی کورسز اس وقت تک دوبارہ شروع نہیں کیے جائیںگے کہ جب تک موجود روہنگیا بحران کا تسلیم شدہ حل نہیں نکال لیا جاتا۔
انکا کہنا تھا کہ روہنگیاعوا م کیخلاف ہونے والی فوجی کارروائی کو روکنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ میانمار فوج کےساتھ مزید کوئی دفاعی شراکت داری اس وقت تک نہیں ہوگی کہ جب تک اس مسئلے کا حل نہ نکال لیا جائے۔