لاہور : لالی ووڈ کی نامور اداکارہ ریشم کااصل نام سامنے آگیا۔ دنیا بھر میں ریشم کے نام سے مشہور لالی ووڈ فلمسٹار کا کہنا ہے کہ میرا اصل نام صائمہ ہے اور ریشم میرا فلمی نام ہے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے ماضی اور اپنی حقیقت کو یاد رکھتی ہوں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریشم نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ صائمہ جو کہ کیمرے کے پیچھے تھی وہ کیا تھی کہ کبھی اپنی اوقات نہیں بھولتی بلکہ ہمیشہ اس یاد رکھتی ہوں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں شادی ضرورکرنا چاہتی ہوں اور اس کیلئے ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔