بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،فی یونٹ 3روپے 90پیسے مہنگا

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،فی یونٹ 3روپے 90پیسے مہنگا

اسلام آباد:حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کیلئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ حکومت نے بجلی فی یونٹ 3روپے 90پیسے مہنگی کرکے ٹیرف منظور کرلیا۔

نیپرا کی جانب سے منظور کردہ ٹیرف کے مطابق 100یونٹ استعمال کرنے پر 60پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا اور 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 3روپے 90پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا جبکہ 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ٹیرف میں 1روپے 50پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔