اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سوئس حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنیوا میں پاکستان مخالف لگائے گئے پوسٹرز کے بارے میں تحقیقات کرے ۔جنیوا میں پاکستان مخالف لگائے گئے پوسٹرز نہ صرف پاکستان کی خودمختار ی اور سالمیت پر حملہ ہے بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹرز کی خلاف ورزی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کی سرزمین کو پاکستان مخالف استعمال کرنے والی نادیدہ قوتوں کے خلاف سوئس حکومت کو تحقیقات کرے ۔ پاکستان نے نہ صرف سوئس سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج کیا بلکہ جنیوا میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے سوئس حکومت کے نمائندے ویلنٹن زلونگر کو باقاعدہ خط لکھا اور مطالبہ کیا کہ سوئس حکومت ایسی کاروائیوں کو روکے اور پاکستان مخالف کاروائیوں پر تحقیقات کرے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اشتہاری مہم اور پاکستان مخالف سرگرمیوں کے خلاف سفارتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔