ٹرمپ کی تقریر لفاظی، من گھڑت، بے بنیاد اورغیر منطقی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

05:39 PM, 20 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

تہران: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدرکی جانب سے غیر سفارتی زبان استعمال کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ کی تقریر کو لفظی، من گھڑت، بے بنیاد اورغیر منطقی قرار دیا ۔

ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم بے بنیاد باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، ٹرمپ کی ہرزہ سرائیوں کا مقصد عوام کو دھوکا دینا ہے اور یہ رویہ امریکا کی جانب سے غاصب اور جرائم پیشہ صیہونیوں اور خطے میں جابر حکمرانوں کی حمایت کرنے کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں دہشتگرد تنظیموں کی تشکیل اور ان کو مضبوط کرنے میں ملوث ہے لہذا ایسی ہرزہ سرائیوں سے دنیا میں امریکا مزید تنہا اور بے اعتبار ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے دوسرے ممالک کے برعکس جوہری معاہدے کو وحشتناک اورامریکا کے لئے باعث شرم قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں