غزہ: حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کو غزہ کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے اپنے عہدیدار بھیجنے کی دعوت دیدی۔
حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا گروپ فلسطین کی مغربی پٹی کے رہنما کو حکومت دینے کے لیے سنجیدہ ہے اور وہ عملی اقدامات کے ساتھ جواب دیں۔
خیال رہے کہ حماس اور الفتح کے درمیان دس برس اختلافات کے بعد علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد حماس کی حکومت غزہ کی پٹی تک محدود ہوگئی تھی جبکہ مغربی پٹی میں محمود عباس کی صدارت میں حکومت تھی۔
حماس کو غزہ میں اسرائیل اور مصر کی جانب سے کئی برسوں سے رکاوٹوں کے باعث مالی اور سیاسی مسائل کا سامنا ہے۔ غزہ میں حالیہ مہینوں میں حکومت کرنے والی کمیٹی کو برطرف کرنا محمود عباس کا بنیادی مطالبہ تھا۔
اطلاعات کے مطابق وہ حکومت کے تمام عہدے محمود عباس کو حوالے کرنے اور غزہ اور ویسٹ بینک میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں۔