جرمنی میں دوسری عالمی جنگ کے وقت کا بم ناکارہ

04:55 PM, 20 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

فرینکفرٹ: جرمنی میں دوسری عالمی جنگ کے ایک بم کو کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا گیا۔

جرمن شہر فرینکفرٹ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل ٹو کے قریب دوسری عالمی جنگ کے ایک بم کو کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا گیا۔50 کلوگرام کا یہ بم ہوائی اڈے سے کچھ ہی فاصلے پر ایک روز قبل کھدائی کے دوران زیر زمین دریافت ہوا تھا۔

فرینکفرٹ پولیس کے مطابق بم کو ناکارہ بنانے کی کارروائی کے دوران ہوائی اڈے کے ٹرمنل ٹو کے کچھ حصے اور پانچ ہوٹلوں کو عارضی طور پر خالی کرا لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں