جارجیا : پولیس کی فائرنگ سے 21سالہ طالب علم ہلاک ہوگیا۔طالب علم اسکاؤٹ اسکلٹز کے حق میں طلبا سڑکوں کر نکل آئےاور مظاہرہ شروع کر دئیے۔
پولیس کی گولی سے طالب علم کی ہلاکت کے با عث جارجیا میں ہنگامے جاری ہیں اورمشتعل مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پربھی حملہ کردیا ہے۔ جبکہ پولیس اور طلبا میں ہونے والی جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئےہیں۔
پولیس نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ ہلاک طالبعلم نے پہلے چاقو سے اہلکاروں پر حملہ کیا تھاجس کےردعمل میں اہلکاروں نےاسکاؤٹ اسکلٹز پر گولی چلا دی۔
پولیس کی فائرنگ سے 21سالہ طالب علم ہلاک،ملک میں ہنگامے شروع
03:15 PM, 20 Sep, 2017