بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی ایئرپورٹ کے فرش پر سو گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی ایئرپورٹ کے فرش پر سو گئے

نئی دہلی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گردش کرتی سابق بھارتی کرکٹ ٹٰیم کے کپتان دھونی کی تصویر نے جہاں مداحوں کو دھونی سے مزید قریب کیا وہی تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تصویر میں دھونی کو ایئرپورٹ کے فرش پر لیٹا ہوا دکھایا گیا ہے۔ کسی وجوہات کی بنا پر پلیئرز کو ہوٹل تک لے جانے میں تاخیر تھی جس کے بعد کھلاڑیوں نے بغیر کسی حجت یا فرمائش پر اپنے سپر اسٹار اسٹیٹس کو سائیڈ میں رکھتے ہوئے وہیں فرش پر ڈیرے ڈال دیئے۔

دھونی کو تو ویسے بھی سونے کیلئے بہانا چاہیے۔ سو جناب بغیر کسی جھجک وہیں ایئر پورٹ کے فرش پر بیگ کو تکیہ بنا کر لیٹ گئے اور آرام کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں گراؤنڈ میں تماشائیوں کے پتھراؤ کے سبب کھیل روکے جانے کے دوران وہ پچ پر ہی سو گئے تھے ان کی یہ تصویر بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں