نیویارک:آئی فون ایک ایسا فون ہے جس کےاصلی ہے یا نقلی ہونے کے بارے میں جاننا بہت مشکل ہےاور اسی وجہ سے بہت سے لوگ دھوکا کھا جاتے ہیں اوران کو خراب فون دے دئیے جاتے ہیں جس کے باعث ان کے فون بہت جلد خراب ہو جاتے ہیں۔ لیکن اب آئی فون کی اصلیت کے بارے میں جاننا بہت آسان ہو گیا ہے۔
جب بھی آپ فون خریدنے جائیں تو ان باتوں کا ضرور خیا ل کریں ۔ فون کی ا سکر ین چیک کریں اس کے بعد فون کو ٹرن آن کریں۔ جعلی آئی فون میں ویلکم اسکرین پر ایسے الفاظ ہوں گے جیسے ویلکم جبکہ اصلی فون میں آئی فون کا لوگو شو ہوگا۔
اس کے علاوہ فون کا سیریل نمبر دیکھیں اور چیک کریں کہ اس میں سری اپلیکشن ہے یا نہیں۔یاد رہے کہ سری اپلیکشن صرف اصلی آئی فون پر ہی کام کرتی ہے۔جعلی فون میں سری اپلیکشن کام نہیں کرتی۔