اسپین:جنگلوں میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے ہسپانوی حکومت نے اس مسلئے سے نمٹنے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملےمیں بکریوں کو بھرتی کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ہسپانوی حکومت نےجنگلوں میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے ایک انوکھا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ہسپانوی حکومت نے فائر بریگیڈ کے عملے میں بکریوں کو بھرتی کر لیا ہے بکریاں جنگلوں میں آگ کا سبب بننے والی سوکھی لکڑیا ں اور گھاس پوس کھا جائیں گی جوجنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات میں کمی کا سبب بنے گی ۔
فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق گرم درجہ حرارت کے باوجود جب جنگلوں میں سوکھی لکڑیاں اور گھاس پوس نہیں ہوگی تو آگ لگنے کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے۔
جنگلوں کی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ بکریاں بھرتی
12:51 PM, 20 Sep, 2017