فیس بک نے روہنگیا مسلمانوں کے اکاونٹس کو بند کر نا شروع کر دیا

12:47 PM, 20 Sep, 2017

دبئی:فیس بک کی انتظامیہ نے روہنگیا کے مسلمانوںکے اکاونٹس بند کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ایسے مسلم نوجواں جو فیس بک پر نسلی قتل عام کی خبری فیس بک پر دے رہے تھے ،اب فیس بک ان کے اکاونٹ بند کر رہی ہے۔

ایسے ہی ایک نوجوان کا کہنا ہے فیس بک تیزی کے ساتھ ایسے اکاونٹ کو بند کر رہی ہے ،نوجوان نے امید کا اظہار کیا ہے کہ شاید فیس بک کوہمیں سچ بولنے کی اجازت دینی چاہیے۔

میانمار کی حکومت ان مسلمانوں کو میانمار کا شہری تسلیم نہیں کرتی دوسری طرف بنگلہ دیش انکو میانمار کا شہری سمجھتا ہے۔میانمار کی حکومت ان لوگو ں کے لیے روہنگیا کی ٹرم استعمال نہیں کرتی اور انکو ایک نسلی گروہ کے طور اپناشہری ہی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

دوسری فیس بک انتطامیہ نے اپنا موقف پیش کیا ہے اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فیس بک کو ایسی جگہ کے طور پر پیش کر رہے ہیں جہاں لوگوں کو قابل عزت طریقے سے اپنا خیالات پیش کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

فیس بک بہت تیزی کے ساتھ ایسے اکاونٹ کو بند کر رہی ہےجو اپنے نام کے ساتھ رحیم کا لفظ استعمال کر رہے ہیں اورفیس بک ایسی پوسٹوں کو بھی ختم کر رہی ہے جن پر روہنگیا مہاجرین کے بارے میں معلومات درج ہوتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں