کراچی: خوبصورت اور چمکدار چہرہ ہر لڑ کی کا خواب ہوتا ہے لیکن بدلتے موسم کے باعث انسانی جلد پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو تے ہیں اور چہرہ خراب ہو جا تا ہے۔لہذا اب آپ ان آسان گھر یلو ٹوٹکوں کا استعمال کر کےاپنے چہرے کو حسین اور خوبصورت بنا سکتےہیں۔
گرد و غبار سے آسانی جلد پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ آپ باقاعدگی سے چہرے کی صفائی کریں اور ساتھ ہی ساتھ سکرب کا بھی استعمال کریں۔
با قاعدگی سے چہرے کی صفائی چہرے کو خوبصورت بنانے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے ۔
اچھے مواسچریز لوشن کا استعمال بھی چہرہ کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہےجبکہ کافی، الوویرا اور کوکونٹ آئل کا استعمال چہرہ کو نہ صرف چمکدار بناتا ہےبلکہ چہرے سےداغ دھبوں کو بھی ختم کرتا ہے۔