بوسنیا : اہم اسلامی ملک میں ایک ہی جگہ سے درجنوں کھوپڑیاں برآمد،بوسنیا میں اجتماعی قبر سے 65 انسانی کھوپڑیاں برآمد ہوئی ہیں جن کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ باقیات ان 220 سے زیادہ غیر سرب باشندوں کی ہیں جنہیں بوسنیائی سرب فورسز نے 21 اگست 1992 میں قتل کر دیا تھا۔
برطا نیہ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بوسینا کے وسطی حصے میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں سے 65 انسانی کھوپڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔
فرانزک ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قبر بوسنیا کی 1992ءسے 1995ءتک جاری رہنے والی جنگ میں نسل کشی کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ اجتماعی قبر کا سراغ اگست میں ملا تھا۔ ماہرین وہاں 7 ستمبر سے وہاں موجود ہیں اور وہ کھدائی اور باقیات کی تلاش کر رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں