کراچی شارع فیصل پر کاسمیٹکس فیکٹری میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

10:56 AM, 20 Sep, 2017

کراچی: کراچی میں شارع فیصل پرنرسری کے قریب کاسمیٹکس کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گودام سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ دو زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شارع فیصل پر نرسری کے قریب کاسمیٹکس کے گودام میں کیمیکل کا دھماکاہوا ہے جس کے بعد آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق کارخانے میں دھماکا کے باعث قریبی اسکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 3 فائرٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کاسمیٹکس فیکٹری کے گودام میں دھماکے اور آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں