سنی لیون نے کاسمیٹک سرجری کروا لی

10:34 AM, 20 Sep, 2017

ممبئی: اداکارہ عائشہ ٹاکیا سے لے کر راکھی ساونت تک تمام اداکاراؤں نے اپنے حسن میں مزید اضافے کے لیے کاسمیٹک سرجری کا سہارا لیا ہے اور اب بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون نے ٹویٹر پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ پروستھیٹک میک اپ چہرے پر سجائے نظر آ رہی ہیں۔

پروستھیٹک میک اپ دراصل کاسمیٹک سرجری کی ایک قسم ہے جس میں جسم کے مصنوعی اعضا کو چہرے اور جسم پر سرجری کے ذریعے لگایا جاتا ہے جس سے انسان کی ظاہری شکل و صورت عارضی طور پر تبدیل ہو جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے پروستھیٹک سرجری کا عمل اپنی نئی فلم کے لیے اپنایا ہے جس میں وہ بالکل نئے اور مختلف روپ میں نظر آئیں گی۔

سنی لیون نے ٹوئٹر پر دو تصاویر جاری کی ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم کے لیے پروستھیٹک کا عمل کروایا ہے مجھے یقین ہے آپ نے مجھے اس سے پہلے کبھی اس روپ میں نہیں دیکھا ہوگا۔

سنی لیون نے یہ انداز کس فلم کے لیے اپنایا ہے اس کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آ سکی ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ملا جلا ردعمل موصول ہو رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ سنی آپ ویسے ہی بہت خوبصورت ہیں مجھے آپ کا یہ روپ بالکل بھی پسند نہیں آیا۔ جب کہ ایک اور صارف نے انہیں بھوت قراردیتے ہوئے لکھا کہ آپ راگنی ایم ایم ایس کی نئی فلم میں بھوت کردار نبھا رہی ہیں؟۔ ایک اور صارف نے انہیں مصر کی حنوط شدہ لاش (ممی) قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ سرجری کا یہ عمل عارضی ہے فلم کے اختتام کے بعد سنی لیون واپس اپنی اصلی صورت میں آ جائیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں