پاکستان کے ہائی کمشنر بھارتی صدر رام ناتھ گووند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں

10:12 AM, 20 Sep, 2017

اسلام آباد:پاکستانی کی بھارتی صدر سے ملاقات،اہم چیز پیش کر دی،  بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ نئی دہلی سے موصول ہونے والے پیغام کے مطابق سہیل محمود نے 1985ءمیں فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔

وہ ترکی میں پاکستان کے سفیر تھے اور عبدالباسط کی گزشتہ ماہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر انہیں بھارت میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کیا گیا۔ انقرہ میں اپنا منصب سنبھالنے سے قبل وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔

قبل ازیں 2005ءسے 2009ءتک انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ وہ 1962ءمیں پیدا ہوئے اور تاریخ اور بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر ڈگری کے حامل ہیں۔

مزیدخبریں