پاکستانی طلبہ کے لیے امریکا میں دس لاکھ ڈالر کا انعام

10:05 AM, 20 Sep, 2017

لاہور:پاکستانیوں نے میدان مار لیا،پوری دنیا میں سرٖفخر سے بلند کر دیا،پاکستانی طلبہ کو امریکا میں دس لاکھ ڈالر کا انعام دیا گیا ہے،طلبہ کو یہ انعام دنیا بھر میں موجود پنا ہ گزینوں کی مشکلات حل کرنے کے لیے دیا گیا ہے،ان چار طالب علموں نے اپنا پراجیکٹ پیش کیا ہے جو کہ پناہ گزنیوں کی مشکلات کے پیش نظر انہیں سولر پاور رکشوں کی فراہمی کا تھا جس سے دنیا بھر میں گھرے پناہ گزینوں کی مشکلات میں کافی حد تک کمی ہو سکتی ہے،

اور ذرائع آمدورفت کی فراہمی سے متبادل روزگار میسر آسکتا ہے،پاکستانی طالب علموں نے دیگر پانچ گروپوں کو ہرا کر یہ انعام اپنے نام کیا یہ انعام پاکستانی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں