شاہد آفریدی کی جاپانی سٹور کےافتتاح کی تقریب بدنظمی کا شکار

شاہد آفریدی کی جاپانی سٹور کےافتتاح کی تقریب بدنظمی کا شکار

لاہور: بوم بوم شاہد آفریدی کی لاہور میں جاپانی سٹور کا افتتاح کرنے کی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں واقع شاپنگ مال میں جاپانی سٹور کا افتتاح کرنے کیلئے بوم بوم شاہد آفریدی پہنچے تو وہاں موجود شائقین کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا جس سے وہاں کھلبلی مچ گئی۔

شائقین سیلفیز بنوانے کی کوشش کرتے رہے اور ’’ لالہ لالہ ‘‘ کے نعرے لگواتے رہے۔سیکیورٹی کے حصار میں شاہد آفریدی کو اسٹیج پر پہنچایا گیا جہاں انہوں نے فیتاکاٹ کر سٹور کا افتتاح کیا اور شائقین کو تصاویر بنوانے کی یقین دھانی کرائی۔

تقریب بدنظمی کا شکار ہونے سے آفریدی شدید غصے میں دکھائی دئیے اور پھر اسٹیج کے پیچھے سے اتر کر شاپنگ مال کے عقبی راستے سے گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔