گرمیت رام کی زندگی پر مبنی فلم میں راکھی ساونت اہم کردار ادا کریں گی

08:21 AM, 20 Sep, 2017

نئی دہلی:بھاری گرو گرمیت رام  گرمیت رام کی عیاشی پر مبنی زندگی پر بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اشوش مشرا کی ہدایت کاری میں فلم ’’کب ہو گا انصاف ‘‘کے پہلے گانے کی شوٹنگ دہلی میں شروع کر دی  گئی ہے،فلم میں گرمیت رام کا کردار سنجے میگی نبھا رہے ہیں جبکہ ہنی پریت کا کردار بھارت کی معروف اور انتہائی بے باک اداکارہ راکھی ساونت کریں گی،پہلے کہا جا رہا تھا کہ اس فلم میں گرمیت رام کا کردار معروف اداکار رضا مراد کریں گے لیکن یہ پتا نہیں چل سکا کہ رضا مراد نے کہیں گرمیت رام کا کردار نبھانے سے انکار تو نہیں کیا ؟جس کی وجہ سے سنجے میگی کا نام سامنے آ رہا ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق گرمیت رام رحیم سنگھ کی زندگی پر بھارت میں فلم بننے جا رہی ہے جس کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز دہلی میں فلم ’’کب ہو گا انصاف ‘‘ کے ایک گانے سے کر دیا گیا ،فلم میں گرمیت رام رحیم سنگھ کا کردار سنجے میگی جب کہ ہنی پریت کا کردار بھارت کی معروف آئٹم گرل راکھی ساونت نبھائیں گی ،فلم 22دسمبر کو سنیماؤں کی زینت بنایاجائے گا ،فلم میں گرمیت رام ابتدائی زندگی سے لیکر عصمت دری کیس اور 20سال کی سزا تک کی کہانی کو پردہ سکرین پر دکھایا جائے گا جبکہ گرمیت رام کے ہنی پریت سے ’’خصوصی تعلقات ‘‘کو بھی فلم میں کہانی کا حصہ بنایا گیا ہے ۔فلم میں سی بی آئی کے انوسٹی گیشن آفیسر کا کردار معروف بھارتی ٹی وی شو ’’بگ باس ‘‘ میں حصہ لینے والے اعجاز خان ادا کر رہے ہیں ۔

راکھی ساونت کہتی ہے کہ بابا گر میت سنگھ کو ہنی پریت کے ساتھ عشق ہو گیا تھا ،بابا گرمیت رام ہنی پریت کے عشق میں پاگل تھے ،وہ کہے کہ ڈھائی قدم چلو تو بابا ڈھائی قدم ہی چلتے تھے ،جو ہنی پریت کہے بابا گرمیت وہی کرتے تھے ،بابا گرمیت ہنی پریت کے قبضے میں تھے اور ہنی پریت بابا کے قبضے میں تھی۔یہ سب وہ ذاتی طور پر جانتی ہے ،

واضح رہے اداکارہ راکھی ساونت اور گرمیت سنگھ کے درمیان اچھے خاصے تعلقات رہے ہیں ،راکھی ساونت کا کہناہے کہ اس نے ہی ہنی پریت کو ایک عام سی لڑکی سے خوبصورت بننے کے گر سکھائے تھے ۔ ورنہ ہنی پریت کو تو لپ سٹک بھی نہیں لگانی آتی تھی ۔

مزیدخبریں