اقوام متحدہ اخراجات کم کرتے ہوئے مشن کو واضح انداز میں چلائے: ڈونلڈ ٹرمپ

12:01 AM, 20 Sep, 2017

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ دنیا کی 193 اقوام کی تنظیم کو نوکر شاہی اور اخراجات کو کم کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنے مشن کو واضح انداز میں چلائے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے دنیا کی 193 اقوام کی تنظیم کو نوکر شاہی اور اخراجات کو کم کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنے مشن کو واضح انداز میں چلانے پر زو دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ آپ کے مشن میں بطور شراکت دار کے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کو امن کیلئے فعال کردار ادا کرنے میں ساتھ دے گا۔
حالیہ برسوں میں اقوام متحدہ نوکر شاہی اور بدانتظامی کے باعث اپنے اہداف تک مکمل طور پر نہیں پہنچ پائی۔ اس طرح کوئی نتائج نظر نہیں آرہے۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جانب سے اصلاحاتی منصوبے کے ابتدا میں اٹھائے گئے چند اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تعاون کو کم کرنے کا کوئی امکان نہیں۔
خیال رہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے سب سے زیادہ حصہ ادا کرتا ہے

مزیدخبریں