تحریک انصاف اپنے ارکان پرتشدد کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے رہی تو وہ اس بات کی حمایت کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

09:41 PM, 20 Oct, 2024

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان، جو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مجموعی طور پر "کالے سانپ" کے دانت توڑ دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف سینیارٹی ہی نہیں بلکہ فٹنس بھی ایک اہم چیز ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اپنے ارکان پرتشدد کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے رہی تو وہ اس بات کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے مل کر ایک اہم محنت کی ہے، لیکن کسی پارٹی پر زبردستی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ آئینی ترمیم کو ججز یا کسی مخصوص شخصیت سے نہ جوڑا جائے اور یہ بھی کہا کہ سینیارٹی کے ساتھ ساتھ فٹنس بھی بہت ضروری ہے۔
 
 

مزیدخبریں