کراچی: بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر فخر زمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، فخر زمان کے جواب کے بعد پی سی بی یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل کیا جائے یا نہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان ٹیم کا اعلان کل، یعنی پیر، کو متوقع ہے۔
فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے ڈراپ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ یہ فیصلہ منفی پیغام دے گا۔
انہوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کو خراب فارم کے باوجود تین سال تک ڈراپ نہیں کیا گیا۔ فخر زمان نے یہ بھی کہا کہ فیصلے جلد بازی میں کرنے کے بجائے کھلاڑیوں کا تحفظ کرنا چاہیے۔