روسی وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ، جس میں توانائی کے منصوبوں اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی

روسی وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ، جس میں توانائی کے منصوبوں اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی

روس :روس کے وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے، جس کی تیاری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی دو طرفہ بات چیت کے دوران کی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، یہ دورہ خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے دوروں کے بعد ہو رہا ہے، اور وزیر خارجہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

دورے کے دوران توانائی کے مختلف منصوبوں، جیسے سٹیل ملز، آئل ریفائنری، اور پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، گیس سٹوریج کی سہولیات کے قیام پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

دورے کے دوران نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور میں پاکستان کی شمولیت پر بھی بات چیت متوقع ہے، اور پاکستان کی 5 رکنی یورو ایشین اکنامک یونین میں شمولیت پر بھی اہم مذاکرات کیے جائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں روس کے وزیر اعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اسلام آباد آئے تھے۔