اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا ہے، یہ بل وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا ہے۔ سینیٹ اجلاس کی صدارت یوسف رضا گیلانی کررہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئینی ترمیم کو پیش کرنا چاہتے ہیں اور درخواست کی کہ اسے ضمنی ایجنڈے کے تحت زیر غور لایا جائے۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس بل پر پہلے بات چیت ہو چکی ہے، جس کے بعد ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے شامل تھے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی مشاورت کی گئی، اور جے یو آئی کی مدد سے اتحادی جماعتوں نے اس مسودے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ اجلاس کے دوران بڑی تعداد میں سینیٹرز موجود ہیں جن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر، وزیرداخلہ محسن نقوی، اور پی ٹی آئی کے عون عباس شامل ہیں۔ اس وقت حکومتی بینچوں پر 47 ارکان موجود ہیں، جبکہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو سینیٹ میں 64 ووٹوں کی ضرورت ہے، جو کہ دو تہائی اکثریت کے زمرے میں آتا ہے۔
یہ اجلاس حکومت کے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ انہیں ترمیم کی منظوری کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے، اور وہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اس اہم بل کو منظور کروا سکیں۔