مریم نواز کی 3 صوبائی اتھارٹیز بنانے کی اصولی منظوری

05:05 PM, 20 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں، پانی اور صفائی کے نظام، اور باغبانی کے امور کی نگرانی کے لیے تین نئی صوبائی اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مریم نواز کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی، اور پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی قائم کی جائیں گی۔ ان اتھارٹیز کے قیام کے لیے قانون سازی کی جائے گی، اور یہ اتھارٹیز مرکزی سطح پر پالیسیاں اور منصوبے بنائیں گی جبکہ مقامی سطح پر ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ کچھ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔

مزیدخبریں