بلاول کی سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری سے پہلے ہی 26 ویں آئینی ترمیم پر مبارکباد

04:57 PM, 20 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری سے پہلے ہی 26 ویں آئینی ترمیم پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ترمیم کے مسودے پر محنت کی اور جے یو آئی کے سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی۔

بلاول نے پی ٹی آئی کو ترمیم کی حمایت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں اتفاق کیا تھا، لیکن اب ان کا ردعمل افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کردار اہم ہے اور تاریخ انہیں یاد رکھے گی۔ بلاول نے جج منصور علی شاہ کے انصاف اور فیصلوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ آج ترمیم کی منظوری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزیدخبریں