آئینی ترمیم کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، حکومتی ارکان

03:42 PM, 20 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اور آج چھٹی کے باوجود اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں کہا کہ حکومت پوری طرح تیار ہے، اور آج کے دن سب کی چھٹی ہو جائے گی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم منظور کرنے کے لیے مختلف راستے موجود ہیں، لیکن حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ ترمیم کو اتفاق رائے سے منظور کیا جائے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی بھی ایک طریقے سے آئینی ترمیم منظور کر لی جائے گی، مگر ان کی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہی اس مسودے کو پیش کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا جواب آ چکا ہے، اور آج کابینہ ہر صورت میں ترمیمی مسودے کی منظوری دے گی۔

مزیدخبریں