آئینی ترمیم کا معاملہ : شہباز شریف کا بیرون ملک کا دورہ ملتوی ، بلاول آج دنئی کے لیے روانہ ہوں گے

03:03 PM, 20 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : آئینی ترمیم اور ملکی سیاسی صورتحال کے باعث وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک جانے کا منصوبہ مؤخر کر دیا گیا ہے، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دبئی روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کو سمووا جانا تھا، جو 24 اور 25 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ تاہم، آئینی ترامیم اور سیاسی مسائل کی وجہ سے ان کا بیرون ملک کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔ امکان ہے کہ وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب، بلاول بھٹو زرداری آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد آج رات دبئی جائیں گے، جہاں وہ اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری اور بھانجوں سے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں