قائداعظم ٹرافی ، فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا اعلان

02:21 PM, 20 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قائد اعظم ٹرافی، جو کہ ایک اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہے، کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 یہ ٹورنامنٹ 20 اکتوبر کو شروع ہونے والا تھا، لیکن اس سیزن کی تفصیلات ابھی تک طے نہیں کی جا سکیں، جس کی وجہ سے آغاز میں تاخیر ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے، اور ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ اس معاملے میں چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔

پی سی بی کی ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیک اپ پلان کے تحت مختلف ڈپارٹمنٹس کو پریذیڈنٹ ٹرافی کے لیے تیار رہنے کا بھی کہا ہے۔ اگر قائد اعظم ٹرافی  میں  مزید تاخیر  کی گئی تو پہلے ڈپارٹمنٹس کا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں