ائیرپورٹ انتظامیہ کی نئی ہدایت، گلے ملنے کی مدت تین منٹ تک محدود

01:04 PM, 20 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈیونیڈن : جب لوگ ریلوے سٹیشنز اور ایئرپورٹس پر کسی کو رخصت کرتے ہیں تو وہ عموماً جذباتی ہو جاتے ہیں اور دیر تک گلے ملتے رہتے ہیں۔ اس صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے شہر ڈیونیڈن کے ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے ایک نئی ہدایت جاری کی ہے، جس کے تحت گلے ملنے کی مدت تین منٹ تک محدود کر دی گئی ہے۔

 لوگوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو گلے لگانے کے لیے کار پارکنگ کا استعمال کریں۔

ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے بورڈز لگا دیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی کو تین منٹ سے زیادہ گلے نہ لگائے، کیونکہ اس سے پروازوں میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو اپنی پرواز پکڑنے پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ جذباتی لمحات پر۔ اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں، کچھ نے تنقید کی تو کچھ نے اسے سراہا۔

ایئرپورٹ کے سی ای او، ڈینیل ڈی بونو نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ ایئرپورٹس کے ڈپارچر لاؤنج اور ریلوے پلیٹ فارم جذبات کا مرکز ہوتے ہیں، اور بیس سیکنڈ تک گلے ملنا بھی کافی ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ "بیماری" کی طرح پھیلتی ہے، یعنی جب ایک شخص گلے ملتا ہے تو دوسرے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں پندرہ منٹ کا وزٹ مفت ہے، جہاں سٹاف کو اکثر عجیب و غریب مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

مزیدخبریں